ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے 20 بھینسیں ہلاک 

منگلورو: تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے 20 بھینسیں ہلاک 

Mon, 15 May 2023 20:49:09    S.O. News Service

منگلورو،15 / مئی (ایس او نیوز) مینگلور کے  بیکمپاڈی کے قریب انگاراگنڈی میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے 20 بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔
    
کہا جاتا ہے کہ بھینسوں کا یہ جھنڈ  کنکناڈی سے منگلورو جنکشن کی طرف جاتی ہوئی گوڈس ٹرین کی  زد میں آیا اور اپنی موت کا سبب بن گیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور تقریباً تین گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹریک کے علاوہ 25 فٹ گہری کھائی میں بکھری پڑی بھینسوں کی لاشیں ہٹانے کا کام مکمل کیا ۔ موقع پر تین زخمی بھینسوں کو بچا لیا گیا۔ 
 


Share: